6 ستمبر، 2026، 11:40 AM

لبنان پر صہیونی جارحیت جاری، ہسپتال مکمل تباہ

لبنان پر صہیونی جارحیت جاری، ہسپتال مکمل تباہ

صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں حملوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے نبطیہ الفوقا کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے میں نبطیہ الفوقا کے علاقے میں واقع غندور اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی ذرائع نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے نبطیہ الفوقا میں غندور اسپتال پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں النبطیہ کے الراہبات محلے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

جنوبی لبنان کے عربصالیم علاقے پر اسرائیلی حملے میں بھی ایک شخص شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

News ID 1941171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha